رائے گڑھ کے  کھوپولی میں کارپوریٹر مانسی کالوکھے کے خاوند منگیش کالوکھے کا قتل ، سیاسی دشمنی کا امکان
رائے گڑھ ، 26 دسمبر(ہ س)۔ رائے گڑھ کے کھوپولی کے ساٸی بابا نگر میں صبح سویرے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب شیوسینا شندے گروپ کی نومنتخب خاتون کارپوریٹر مانسی کالوکھے کے شوہر منگیش کالوکھے کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ
MAHA CRIME RAIGAD MURDER


رائے گڑھ ، 26 دسمبر(ہ س)۔ رائے گڑھ کے کھوپولی کے ساٸی بابا نگر میں صبح

سویرے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب شیوسینا شندے گروپ کی نومنتخب خاتون

کارپوریٹر مانسی کالوکھے کے شوہر منگیش کالوکھے کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ

اتار دیا۔ پولیس کے مطابق منگیش کالوکھے اپنی بیٹیوں کو اسکول چھوڑ کر گھر لوٹ رہے

تھے کہ اسی دوران ایک گاڑی آ کر ان کے سامنے رکی اور اس میں سے اترنے والے چار تا

پانچ افراد نے ان پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ شدید وار کے باعث منگیش کالوکھے موقع پر

ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس

کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گئے ہیں جبکہ جائے واردات سے شواہد

اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں سیاسی تنازع

کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے مگر حتمی نتیجہ رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔ پولیس نے

علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور قاتلوں کی تلاش تیز کر دی

گئی ہے۔

واقعہ

نے کھوپولی اور اطراف میں ہلچل پیدا کر دی ہے جبکہ سیاسی سرگرمیوں میں بھی اس قتل

کا ذکر نمایاں ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande