بہتی نہر میں دھکیل کر بیوی کو جان سےمارنے کی کوشش، شوہر گرفتار
امراوتی، 26 دسمبر(ہ س)۔ آکوٹ میں خالہ کے گھر جانے نکلی خاتون کے ساتھ دردناک واردات پیش آئی، جب اس کے شوہر نے اسے بہتی نہر میں دھکیل کر جان سےمارنے کی کوشش کی۔ مگر قسمت نے یاوری کی اور خاتون نے پانی کے بیچ موجود درخت کی ٹہنی پکڑ
MAHA CRIME MURDERATTEMPT BY HUSBAND


امراوتی، 26 دسمبر(ہ س)۔

آکوٹ میں خالہ کے گھر جانے نکلی خاتون کے ساتھ

دردناک واردات پیش آئی، جب اس کے شوہر نے اسے بہتی نہر میں دھکیل کر جان سےمارنے کی

کوشش کی۔ مگر قسمت نے یاوری کی اور خاتون نے پانی کے بیچ موجود درخت کی ٹہنی پکڑ

کر اپنی جان بچا لی۔ تیوِسا پولیس نے شوہر شیوا سَوَلے (کرج گاؤں) اور اس کے ساتھ

موجود 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات

کے مطابق میاں بیوی گھریلو اختلافات کے سبب علیحدہ رہ رہے تھے لیکن بات چیت فون پر

جاری تھی۔ خاتون نے خالہ (آکوٹ) جانے سے متعلق شوہر کو بتایا تو شیوا نے خود چھوڑ

کر آنے کا بہانہ کیا اور ایک 17 سالہ لڑکا بھی ساتھ بٹھا کر موٹر سائیکل پر روانہ

ہوا۔ راستہ بدلتے ہوئے وہ ساترگاؤں سائیڈ سے پِمپَل کھوٹا موٹھا کنال کے کنارہ

پہنچے۔

پولیس

نے بتایا کہ ملزم نے کنال کے نزدیک موٹر سائیکل روکی اور لڑکے کے ساتھ مل کر خاتون

کو قابو میں کرکے پانی میں دھکا دے دیا۔ خاتون تیزی سے بہتے پانی میں گر گئی لیکن

چند میٹر آگے موجود درخت کی شاخ ہاتھ لگنے سے اسے سہارا ملا اور اس نے بڑی مشقت سے

خود کو باہر نکالا۔ زندہ بچ

جانے کے بعد وہ قریبی کھیت میں پہنچی، جہاں ایک کسان سے مدد لے کر تھانے جا کر شکایت

درج کرائی۔ تیوِسا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور

تھانہ انچارج گوپال اُپادھیائے کی نگرانی میں تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande