الیکشن ڈیوٹی میں غیرحاضری اب ثابت ہوسکتی ہے مہنگی ، جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے والوں پر سخت تادیبی کارروائی کی تیاری
امراوتی ، 26 دسمبر(ہ س) امراوتی میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ریاستی الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن اسٹاف، پریزائیڈنگ اور ووٹنگ افسران کی تقرری کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اسی دوران اطلاعات ہیں کہ متعدد سر
الیکشن  ڈیوٹی میں غیرحاضری اب ثابت ہوسکتی ہے مہنگی ، جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے والوں پر سخت تادیبی کارروائی کی تیاری


امراوتی ، 26 دسمبر(ہ س) امراوتی میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے

اعلان کے ساتھ ہی ریاستی الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن اسٹاف، پریزائیڈنگ اور

ووٹنگ افسران کی تقرری کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اسی دوران اطلاعات ہیں کہ متعدد

سرکاری، نیم سرکاری محکموں اور نجی اداروں کے ملازمین وقت سے پہلے میڈیکل یا دیگر

اسناد لگا کر ڈیوٹی سے استثنیٰ کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔

حکام کے

مطابق ڈیوٹی سے معافی صرف ان صورتوں میں دی جائے گی جو کمیشن کے مقررہ ضابطوں کے

مطابق ہوں۔ اگر کسی ملازم نے جعلی میڈیکل یا دیگر سرٹیفکیٹ لگایا تو اس کی جانچ

سرکاری میڈیکل کمیٹی سے کرائی جائے گی، اور جعلسازی ثابت ہوتے ہی کارروائی ناگزیر ہوگی۔

الیکشن

آفیسر سومیا شرما – چانڈک نے واضح کیا کہ ایسے معاملات میں متعلقہ افراد کے خلاف

02 اگست 2006 کے سرکیولر اور مہاراشٹر سول

سروسز (ڈسپلن اینڈ اپیل) رولز انیس سو انہتر کے تحت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande