
بیروت،26دسمبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے لبنان میں جمعرات کے روز بھی اپنی کارروائیاں اور حملے جاری رکھے ہیں۔ یہ سلسلہ 27 نومبر 2024 کو شروع ہونے والی جنگ بندی کے باوجود متواتر جاری ہے۔اسرائیلی فوج نے اپنے تازہ حملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس تازہ حملے میں ایرانی قدس فورس سے ایک رکن کو قتل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ قدس رکن شام سے کارروائی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
بتایا گیا ہے اس قتل کیے گئے ایرانی اہلکار کا نام حسین محمود الجواہری ہے جو قدس فورس کے یونٹ 840 سے وابستہ تھا۔ اسے اہم رکن بتایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق اسے انصاریہ کے علاقے می ہلاک کیا گیا ہے۔ تاہم اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔جواہر یہ کے بارے میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کور کے زیر نگرانی قدس فورس میں کام کر رہا تھا اور اسرائیلی ریاست کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ایران نے ابھی تک اسرائیلی حملے میں جواہریہ کی ہلاکت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
یاد رہے اسرائیل نے ماہ جون میں ایران کے خلاف ایک جنگ مسلط کی تھی۔ اس جنگ میں اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات کو ہدف بناتے ہوئے کئی اعلیٰ فوجی حکام کے علاوہ اہم جوہری سا ئنسدانوں کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔ تاہم 12 روز کے بعد جنگ بندی ہو گئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan