شارٹ سرکٹ سے لگی آگ ، لاکھوں مالیت کااملاک جل کر خاکستر
ارریہ، 26 دسمبر (ہ س)۔ فاربس گنج تھانہ علاقہ کے تحت دھولبازا گاؤں میں نصف شب شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس سے نارائن منڈل کا پورا گھر جل گیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پ
شارٹ سرکٹ سے لگی آگ ، لاکھوں مالیت کااملاک جل کر خاکستر


ارریہ، 26 دسمبر (ہ س)۔ فاربس گنج تھانہ علاقہ کے تحت دھولبازا گاؤں میں نصف شب شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس سے نارائن منڈل کا پورا گھر جل گیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقامی گاؤں والوں کی مدد سے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔آگ سے گھر میں موجود اناج، زیورات، پیسے، کپڑے سمیت ہر چیز جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ علاقے کے دورے کے دوران مقامی ایم پی پردیپ کمار سنگھ کو آگ لگنے کا علم ہوا اور انہوں نے فائر بریگیڈ ٹیم، ضلع مجسٹریٹ اور انتظامی حکام سے بات کی۔ ایم پی نے عہدیداروں کو متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande