شعبہ ارضیات کی جانب سے ڈاکٹر ولی الرحمٰن کو باوقار سائنسی اعزاز ملنے پر تہنیت پیش کی گئی
علی گڑھ, 26 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے شعبہ ارضیات کے سابق طالب علم اور نیشنل سنٹر فار پولر اینڈ اوشیئن ریسرچ، وزارت ارتھ سائنسز میں سائنسداں ’ایف‘ کے عہدے پر فائز ڈاکٹر ولی الرحمٰن کو راشٹریہ وگیان
پروفیسر نعیمہ خاتون اعزاز پیش کرتے ہوئے


علی گڑھ, 26 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے شعبہ ارضیات کے سابق طالب علم اور نیشنل سنٹر فار پولر اینڈ اوشیئن ریسرچ، وزارت ارتھ سائنسز میں سائنسداں ’ایف‘ کے عہدے پر فائز ڈاکٹر ولی الرحمٰن کو راشٹریہ وگیان یووا شانتی سوروپ بھٹناگر ایوارڈ 2025 کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

پروفیسر نعیمہ خاتون نے اس اعزاز کو مسلسل تحقیقی امتیاز کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو میں ایک مستحکم تحقیقی ماحول کی پرورش نوجوان محققین کی حوصلہ افزائی کے لیے نہایت اہم ہے۔

شعبہ ارضیات کے زیر اہتمام منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین، فیکلٹی آف سائنس پروفیسر سرتاج تبسم نے ڈاکٹر رحمٰن کو تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز سے یونیورسٹی کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ شعبہ کے چیئرپرسن پروفیسر راشد عمر نے شعبہ ارضیات کی سائنسی قیادت کی روایت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل بھی شعبہ کے فارغ التحصیل ڈاکٹر حسان نسیم صدیقی اور ڈاکٹر سید محمود نقوی کو یہ اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔

پروفیسر ایم ای اے مونڈل نے ڈاکٹر رحمٰن کے علمی سفر اور تحقیقی خدمات پر مبنی سند توصیفی کو پڑھ کر سنایا، جس کے بعد انہیں یادگاری نشان پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ایک انٹرایکٹیو سیشن ہوا جس میں اساتذہ، محققین، طلبہ اور ڈاکٹر رحمٰن کے اہل خانہ شریک تھے

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande