دہلی اسمبلی کا سرمائی اجلاس 5 جنوری سے۔
نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س) دہلی قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس (چوتھا سیشن) 5 جنوری سے شروع ہوگا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے جمعہ کو ایک حکم جاری کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس طلب کیا۔ سرمائی اجلاس 5 جنوری کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ اس سے
اسمبلی


نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س) دہلی قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس (چوتھا سیشن) 5 جنوری سے شروع ہوگا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے جمعہ کو ایک حکم جاری کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس طلب کیا۔

سرمائی اجلاس 5 جنوری کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

اس سے پہلے دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے آج اسمبلی احاطے میں ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ 5 جنوری کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ دہلی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اس سیشن کے دوران کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی پانچ رپورٹیں پیش کی جائیں گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande