

وزیر اعظم مودی آج لکھنو میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کریں گے، سنسد کھیل مہوتسو سے ورچولی جڑیں گے
نئی دہلی، 25 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے آج دو اہم پروگرام ہیں۔ وہ صبح سب سے پہلے سنسد کھیل مہوتسو سے ورچولی جڑیں گے۔ اس کے بعد دوپہر کے وقت اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کریں گے۔ سرکاری بیان میں راشٹر پریرنا استھل کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان دونوں پروگراموں کی معلومات ایکس پر شیئر کی ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق، سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی 101 ویں جینتی کے موقع پر وزیر اعظم مودی آج اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم لکھنو میں واجپئی کی زندگی اور اصولوں کے احترام کے لیے لکھنو میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کریں گے۔ راشٹر پریرنا استھل میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی، پنڈت دین دیال اپادھیائے اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 65 فٹ اونچے کانسے کے مجسمے ہیں۔ راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح دوپہر 2.30 بجے ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
راشٹر پریرنا استھل کا تصور وزیر اعظم مودی کا ہے۔ آزاد ہندوستان کی عظیم ہستیوں کی میراث کا احترام کرنے کے لیے اسے بنوایا گیا ہے۔ اسے تاریخی قومی یادگار اور مستقل قومی اہمیت کے ترغیبی احاطے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ تقریباً 230 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر اور 65 ایکڑ کے وسیع رقبے میں پھیلا یہ احاطہ مستقل قومی اثاثے کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ اسے قیادت کی اقدار، قومی خدمت، ثقافتی بیداری اور عوامی ترغیب کو فروغ دینے کے لیے قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔
اس میں جدید ترین عجائب گھر بھی ہے۔ اسے کنول کے پھول کی شکل میں بنایا گیا ہے، جو تقریباً 98,000 مربع فٹ میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ عجائب گھر ہندوستان کے قومی سفر اور ان دور اندیش لیڈروں کے تعاون کو جدید ڈیجیٹل اور امرسیو ٹکنالوجی کے ذریعے دکھاتا ہے، جو زائرین کو ایک پرکشش اور تعلیمی تجربہ فراہم کرتا ہے۔
راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح بے لوث قیادت اور گڈ گورننس کے اصولوں کو محفوظ کرنے اور فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ترغیب کا ذریعہ بنے گا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی سنسد کھیل مہوتسو سے صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن