وادی کشمیر کو جوڑنے والی ریلوے لائن سے عوام کو بے پناہ فائدہ ملا ہے: فاروق عبداللہ
جموں, 23 دسمبر (ہ س)۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ویشنو دیوی کے بیس کیمپ کٹرا سے وندے بھارت ٹرین کے ذریعے سرینگر کا سفر کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ کٹرا پہنچے، جہاں سے انہوں نے وندے بھارت ٹرین کے ذریعہ سرینگر کا
Farooq abdulla


جموں, 23 دسمبر (ہ س)۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ویشنو دیوی کے بیس کیمپ کٹرا سے وندے بھارت ٹرین کے ذریعے سرینگر کا سفر کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ کٹرا پہنچے، جہاں سے انہوں نے وندے بھارت ٹرین کے ذریعہ سرینگر کا رخ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی ریلوے لائن سے وادی کو بے پناہ فائدہ ہوا ہے، کیونکہ اس سے لوگوں کو ہر موسم میں آمد و رفت کی سہولت میسر آئی ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پروازیں منسوخ ہو جائیں یا سڑکیں بند ہوں، تب بھی ٹرین چلتی رہے گی، جس سے عوام کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ حالیہ برف باری کشمیری عوام کے لیے باعثِ رحمت ثابت ہوئی ہے اور اس کی شدید ضرورت تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے کئی مسائل میں آسانی پیدا ہوئی ہے اور مزید برف باری وادی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بھی وقت پر بحال ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande