کروڑوں دیہی خاندان عدم تحفظ اور بحران میں دھکیل دیئے گئے: کانگریس جنرل سکریٹری
نئی دہلی، 21 دسمبر (ہ س)۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منریگا کے تعلق سے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے منریگا کو تباہ کرکے اسے حق سے بدل کر احسان میں بدل دیا ہے ۔منریگا کام کرنے کا قانونی حق تھا ۔ وینو گوپال نے سوشل میڈیا
کروڑوں دیہی خاندان عدم تحفظ اور بحران میں دھکیل دیئے گئے: کانگریس جنرل سکریٹری


نئی دہلی، 21 دسمبر (ہ س)۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منریگا کے تعلق سے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے منریگا کو تباہ کرکے اسے حق سے بدل کر احسان میں بدل دیا ہے ۔منریگا کام کرنے کا قانونی حق تھا ۔

وینو گوپال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کئے گئے پوسٹ میں کہا کہ فنڈز کو کیپ کر ،کنٹرول کو مرکزی بنا کر اور مانگ پر مبنی نوعیت کو تبدیل کرکے، بی جے پی نے منریگا کو بجٹ پر منحصر اسکیم بنا دیا ہے۔ اس نے لاکھوں دیہی خاندانوں کو عدم تحفظ اور پریشانی میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس فیصلے کے خلاف آج ملک بھر کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس میں ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے حق پر اس سنگین حملے پر 27 دسمبر کو ہونے والی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بھی بات کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 28 دسمبر کو کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنان ملک بھر کے منڈلوں اور پنچایتوں میں پروگرام منعقد کریں گے۔ ان پروگراموں کے دوران، مہاتما گاندھی کی تصویر آویزاں کی جائے گی، جس میں ان کے نظریات سے وابستگی کا اعادہ کیا جائے گا، اور انصاف، وقار، اور کام کرنے کے حق کے آئینی وعدے کا اعادہ کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande