واشنگٹن نے کراکس پر دباو بڑھایا، امریکہ نے وینزویلا کا دوسرا تجارتی جہاز ضبط کیا
کراکس، 21 دسمبر (ہ س)۔ واشنگٹن نے کراکس پر دباو بڑھا دیا ہے۔ اس سے امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی اور بڑھ گئی ہے۔ امریکہ نے وینزویلا پر معاشی ضرب لگاتے ہوئے اس کی پوری غیر ملکی تجارت ہی تباہ کر دی ہے۔ امریکہ نے بے حد سخت رویہ اپناتے ہوئے وینز
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


کراکس، 21 دسمبر (ہ س)۔ واشنگٹن نے کراکس پر دباو بڑھا دیا ہے۔ اس سے امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی اور بڑھ گئی ہے۔ امریکہ نے وینزویلا پر معاشی ضرب لگاتے ہوئے اس کی پوری غیر ملکی تجارت ہی تباہ کر دی ہے۔ امریکہ نے بے حد سخت رویہ اپناتے ہوئے وینزویلا کا دوسرا تجارتی جہاز ضبط کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس درمیان نکولس مادورو حکومت کو سخت انتباہ دیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی افسر نے ہفتہ کو اس کی تصدیق کی۔ افسر کے مطابق، اس جہاز کو امریکہ نے وینزویلا کے ساحل کے پاس ضبط کیا۔ اس مہینے ایسا دوسرا واقعہ ہے۔ یہ ٹرمپ کے ملک سے آنے جانے والے ممنوعہ تیل ٹینکروں کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔ امریکہ نے 10 دسمبر کو اسکیپر نامی بڑے تیل ٹینکر کو ضبط کیا تھا۔ افسر کے مطابق، تازہ ضبط کیے گئے جہاز پر پانامہ کا جھنڈا لگا ہوا تھا۔ وہ وینزویلا کا تیل لے کر ایشیا جانے کی تیاری میں تھا۔

امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی سکریٹری کرسٹی نوئم نے ہفتہ کی دوپہر سوشل میڈیا پر ایک سات منٹ کا ویڈیو پوسٹ کیا۔ اس میں ایک ہیلی کاپٹر ٹینکر کے اوپر منڈلاتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ٹینکر کو کوسٹ گارڈ نے سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کی مدد سے صبح ہونے سے پہلے دبوچ لیا۔ اس درمیان، وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ ایران نے امریکی حکومت کے اس قدم کو سمندری ڈکیتی قرار دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی فوج کے جنگی جہاز اور جنگی بحری جہاز بحر الکاہل (پیسفک اوشین) میں تعینات ہیں۔ وینزویلا کے صدر مادورو کو ڈر ہے کہ امریکہ ان کے ملک پر حملہ کر سکتا ہے۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اقوام متحدہ سے امریکی گھیرا بندی ختم کرانے کی اپیل کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے تحمل برتنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande