تمل ناڈو میں اگلے ہفتے بارش کا امکان، بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
چنئی، 21 دسمبر (ہ س): چنئی کے موسمیاتی مرکز کے مطابق، اگلے تین سے چار دنوں میں تمل ناڈو میں الگ الگ مقامات پر بارش کی توقع ہے، جبکہ ریاست کے بیشتر حصوں میں موسم عام طور پر خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق استوائی خطوں اور جنوب مغربی خلیج بنگال پ
نادو


چنئی، 21 دسمبر (ہ س): چنئی کے موسمیاتی مرکز کے مطابق، اگلے تین سے چار دنوں میں تمل ناڈو میں الگ الگ مقامات پر بارش کی توقع ہے، جبکہ ریاست کے بیشتر حصوں میں موسم عام طور پر خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق استوائی خطوں اور جنوب مغربی خلیج بنگال پر کم دباؤ کا علاقہ برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے 21 دسمبر سے 24 دسمبر 2025 تک تمل ناڈو، پڈوچیری، اور کرائیکل علاقوں میں خشک موسم کی توقع ہے۔ اس دوران صبح کے وقت کچھ علاقوں میں ہلکی دھند یا بادل چھا سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 25 دسمبر 2025 کو ڈیلٹا اضلاع اور کرائیکل خطے میں الگ الگ مقامات پر ہلکی سے متوسط بارش ہوسکتی ہے، جبکہ باقی تمل ناڈو اور پڈوچیری خشک رہ سکتے ہیں۔ صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

اسی طرح، 26 اور 27 دسمبر، 2025 کو ساحلی تامل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ تاہم، اس مدت کے دوران اندرونی تمل ناڈو میں خشک موسم کی توقع ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande