تازہ برفباری کی وجہ سے مغل روڈ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند
جموں, 21 دسمبر (ہ س)پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر مغل روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث اس شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ڈی ٹی آئی پونچھ منظور احمد کوہلی نے بتایا کہ شوپیاں کو راجور
Snow in mughal road


جموں, 21 دسمبر (ہ س)پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر مغل روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث اس شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ڈی ٹی آئی پونچھ منظور احمد کوہلی نے بتایا کہ شوپیاں کو راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والی مغل روڈ پیر کی گلی میں برفباری کے باعث بند کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سڑک کے مکمل طور پر بحال ہونے تک مغل روڈ پر سفر سے اجتناب کریں۔ادھر، معروف سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ میں بھی ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande