بلدیاتی نتائج میں مہایوتی اتحاد کی فیصلہ کن سبقت ، بی جے پی 129 کامیابیوں کے ساتھ سرِفہرست
ممبئی ، 21 دسمبر (ہ س)۔ مہاراشٹر میں بلدیاتی خود اختیاری اداروں کے انتخابات کے نتائج نے ریاستی سیاست میں حکمراں اتحاد کی مضبوط پوزیشن کو مزید واضح کر دیا ہے۔ تین بجے تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی 288 میں سے 129 بلدیاتی اد
بلدیاتی نتائج میں مہایوتی اتحاد کی فیصلہ کن سبقت ، بی جے پی 129 کامیابیوں کے ساتھ سرِفہرست


ممبئی ، 21 دسمبر (ہ س)۔ مہاراشٹر میں بلدیاتی خود اختیاری اداروں کے انتخابات کے نتائج نے ریاستی سیاست میں حکمراں اتحاد کی مضبوط پوزیشن کو مزید واضح کر دیا ہے۔ تین بجے تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی 288 میں سے 129 بلدیاتی ادارے جیت کر سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔نتائج کے مطابق شیو سینا، جس کی قیادت نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کر رہے ہیں، نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 59 میونسپل اداروں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے 33 میونسپل صدر کے عہدے اپنے نام کیے ہیں۔ اس طرح مہایوتی اتحاد نے مجموعی طور پر 200 سے زائد بلدیاتی اداروں میں فتح حاصل کر لی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی کارکردگی محدود رہی۔ ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا صرف 8 نشستوں پر کامیاب ہو سکی، جبکہ شرد پوار کی قیادت والی این سی پی کو 9 بلدیاتی اداروں میں کامیابی ملی۔ کانگریس نے 37 بلدیاتی اداروں میں جیت درج کرائی، جبکہ آزاد اور دیگر جماعتوں کے حصے میں 25 بلدیاتی ادارے آئے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande