جوہانسبرگ میں راہگیروں پر فائرنگ، 10 کی موت
جوہانسبرگ، 21 دسمبر (ہ س)۔ دارالحکومت جوہانسبرگ کے پاس ایک رہائشی علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے راہگیروں پر فائرنگ کر کے 10 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس فائرنگ میں 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واردات ویسٹ رینڈ کے بیکرسڈیل میں ہوئی ہے۔ جنوبی ا
جنوبی افریقہ پولیس ایسی ہی کسی واردات کی اطلاع پر موقع پر پہنچی۔ فائل فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


جوہانسبرگ، 21 دسمبر (ہ س)۔ دارالحکومت جوہانسبرگ کے پاس ایک رہائشی علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے راہگیروں پر فائرنگ کر کے 10 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس فائرنگ میں 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واردات ویسٹ رینڈ کے بیکرسڈیل میں ہوئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے اخبار ٹائمز لائیو اور ٹی این ٹی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق، پولیس ترجمان بریگیڈیئر ایتھلینڈا ماتھے نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے یہ بربریت سڑک پر کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقصد صاف نہیں ہو سکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande