
بریلی، 17 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش میں بریلی ضلع کے بارہ دری تھانہ علاقے میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں جسم فروشی کا کام کیا جا رہا تھا۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے منگل کی رات دیر گئے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا اور ایک نوجوان خاتون سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے فحش انگیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
سی او III پنکج سریواستو نے بدھ کو بتایا کہ بارہ دری تھانہ علاقہ کے ڈوہرا روڈ پر واقع مہیندر نگر کالونی میں کرائے کے فلیٹ میں جسم فروشی چل رہی تھی۔ اس کی اطلاع ملنے کے بعد بارہ دری تھانہ انچارج دھننجے پانڈے نے منگل کی دیر رات فورس کے ساتھ فلیٹ پر چھاپہ مارا۔ پولیس کی کارروائی سے افراتفری مچ گئی تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کر سب کو گرفتار کرلیا گیا۔ تلاشی کے دوران فحش مواد برآمد ہوا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے بتایا کہ وہ دوہرہ روڈ پر واقع اس فلیٹ میں گاہکوں کو لاتی تھی اور ان سے جسم فروشی کرواتی تھی۔ وہ ہر گاہک سے 500 سے 2000 روپے وصول کرتی تھی۔
سی او نے بتایا کہ گرفتار نوجوان شہر کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ تمام ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی