پنجاب کے اسکولوں کو مل رہی دھمکیوں کی این آئی اے تحقیقات ہو: ترون چغ
نئی دہلی، 15 دسمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُغ نے پنجاب میں اسکول کے بچوں اور ان کے والدین میں خوف و ہراس کے ماحول پر سخت اعتراض کیا۔ چغ نے کہا کہ پنجاب میں آج یہ صورتحال عام آدمی پارٹی کی حکومت کی نااہلی کی
tarun chug on punjab NIA


نئی دہلی، 15 دسمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُغ نے پنجاب میں اسکول کے بچوں اور ان کے والدین میں خوف و ہراس کے ماحول پر سخت اعتراض کیا۔ چغ نے کہا کہ پنجاب میں آج یہ صورتحال عام آدمی پارٹی کی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے چغ نے این آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی عام واقعہ نہیں ہے بلکہ پنجاب کے بچوں اور ان کے والدین کو خوفزدہ کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ چُغ نے سوال کیا کہ کیا بھگونت مان کی حکومت نادانستہ طور پر آئی ایس آئی جیسی طاقتوں کے اشاروں پر کھیل رہی ہے یا پنجاب میں سرگرم فسادی عناصر پر لگام لگانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

چغ نے کہا کہ پنجاب کا ہر بچہ جانتا ہے کہ غنڈے اور مافیا بے خوف گھوم رہے ہیں۔ کاروباری اداروں اور عام شہریوں کو فائرنگ اور تاوان کی دھمکی آمیز کالیں معمول بن چکی ہیں، جس سے پورے معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اور بھی تشویشناک بات ہے کہ اسکول کے بچوں کو اب دہشت گردی اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ ایسے وقت میں جب مان حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے کھوکھلے دعوے کر رہی ہے۔

چُغ نے کہا کہ بھگونت مان حکومت کی یہ ایک غیر انسانی اور مجرمانہ ناکامی ہے، جس کی مرکزی ایجنسیوں سے مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande