
نئی دہلی، 15 دسمبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 16 سے 22 دسمبر تک کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ کے دورے پر ہوں گی۔ دورے کے پہلے دن، 16 دسمبر کو، صدر جمہوریہ کرناٹک کے ضلع مانڈیا کے ملولی میں آدی جگد گرو سری شیوراتریشور شیویوگی مہاسوامی جی کے 1066 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔
صدر جمہوریہ 17 دسمبر کو تمل ناڈو کے ویلور میںواقع سورن مندر میں درشن اور آرتی کریں گی۔ اس کے بعد وہ اپنے سرمائی قیام کے لیے سکندرآباد کے بولارم میں راشٹرپتی نیلیم جائیں گی۔ صدر جمہوریہ 19 دسمبر کو حیدرآباد میں تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے زیر اہتمام پبلک سرویس کمیشن کے چیرمینوں کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔
صدر جمہوریہ 20 دسمبر کو حیدرآباد میں برہما کماری شانتی سروور کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ '’بھارت کی کالاتیت گیان پرمپرا: شانتی اور پرگتی کے مارگ‘ پر ایک کانفرنس سے خطاب کریں گی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد