این آئی اے نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں چارج شیٹ داخل کی
سری نگر، 15 دسمبر (ہ س)۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں ایک چارج شیٹ داخل کی جس میں اس سال 22 اپریل کو 26 عام شہری جن میں زیادہ تر سیاح تھے، مارے گئے تھے۔ مقدمے میں تین ہلاک دہشت گردوں سمیت سات افراد کو
این آئی اے نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں چارج شیٹ داخل کی


سری نگر، 15 دسمبر (ہ س)۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں ایک چارج شیٹ داخل کی جس میں اس سال 22 اپریل کو 26 عام شہری جن میں زیادہ تر سیاح تھے، مارے گئے تھے۔ مقدمے میں تین ہلاک دہشت گردوں سمیت سات افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی ایجنسی نے جموں کی خصوصی این آئی اے عدالت میں ساڑھے سات ماہ بعد دہشت گرد حملہ کیس میں چارج شیٹ داخل کی۔

اطلاعات کے مطابق این آئی اے نے چارج شیٹ میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور اس سے منسلک تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) کا نام لیا ہے۔ چارج شیٹ میں حملے میں ملوث تین پاکستانی دہشت گردوں کے نام بھی درج ہیں جو بعد میں سری نگر میں آپریشن مہادیو میں مارے گئے تھے۔ ان دہشت گردوں میں سلیمان شاہ، حمزہ اور جبران شامل ہیں۔چارج شیٹ میں دو اوور گراو¿نڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز) کے نام بھی ہیں جنہوں نے حملے سے ایک دن پہلے دہشت گردوں کو لاجسٹک سپورٹ، پناہ گاہ اور کھانا فراہم کیا۔ ان میں بشیر احمد جوٹھڑ اور پرویز احمد شامل ہیں۔ این آئی اے نے چارج شیٹ داخل کرتے وقت خصوصی عدالت کے سامنے ثبوت کے طور پر مقتول کے خون کے نمونے اور بالوں کی پٹیاں بھی پیش کیں۔

اس سال 22 اپریل کو پہلگام کی وادی بیسران میں دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 26 شہری ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حالیہ تاریخ میں ملک میں ہونے والے مہلک ترین دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھا۔ اس حملے کے جواب میں بھارت نے 7 اور 8 مئی کو آپریشن سندھور شروع کیا، جس میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں واقع دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کیا اور درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande