
نئی دہلی، 15 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پی جی بروا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ بروا، آسام ٹریبیون گروپ کے ایڈیٹر اور منیجنگ ڈائریکٹرتھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں پی جی بروا کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروا کو میڈیا کی دنیا میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بروا آسام کی ترقی کو آگے بڑھانے اور ریاست کی بھرپور ثقافت کو قوم اور دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے وقف تھے۔ آنجہانی صحافی کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے میری تعزیت۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد