امریکہ کی براون یونیورسٹی میں امتحان کے دوران فائرنگ، دو کی موت، 8 زخمی
واشنگٹن، 14 دسمبر (ہ س)۔ امریکہ کے روڈ آئی لینڈ کی براون یونیورسٹی میں فائرنگ میں کم از کم 2 لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ واردات کے وقت یونیورسٹی میں امتحان ہو رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے کے بعد مشتبہ شخص فرار ہو گیا۔ اس کی تلاش کی جا
براون یونیورسٹی میں گولی باری کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی۔ فوٹو سوشل میڈیا


واشنگٹن، 14 دسمبر (ہ س)۔ امریکہ کے روڈ آئی لینڈ کی براون یونیورسٹی میں فائرنگ میں کم از کم 2 لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ واردات کے وقت یونیورسٹی میں امتحان ہو رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے کے بعد مشتبہ شخص فرار ہو گیا۔ اس کی تلاش کی جا رہی ہے۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پولیس افسران نے بتایا کہ یہ فائرنگ ہفتہ دوپہر براون یونیورسٹی میں ہوئی۔ شام کو پریس کانفرنس میں پروویڈنس کے میئر بریٹ اسمائلی نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے کچھ دیر بعد انہیں بارس اینڈ ہولی انجینئرنگ بلڈنگ میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔

اسمائلی نے کہا کہ کم از کم 2 لوگ مارے گئے اور 8 دیگر کو تشویشناک حالت میں روڈ آئی لینڈ اسپتال لے جایا گیا۔ اسمائلی نے کہا، مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ پروویڈنس کے ڈپٹی پولیس چیف ٹم اوہارا نے بتایا کہ موقع سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ عینی شاہدین نے مشتبہ شخص کا صرف اتنا حلیہ بتایا ہے کہ وہ کالے کپڑے پہنے ایک آدمی تھا۔

یونیورسٹی کے سیکورٹی سروس ڈپارٹمنٹ نے شروع میں بتایا تھا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لیکن بعد میں اس بیان کو واپس لے لیا گیا۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پوسٹ میں لکھا کہ انہیں فائرنگ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ ٹرمپ نے سوگوار کنبوں کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande