نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی پھر گرفتار، 36 سال ایران کی جیل میں رہ چکی ہیں
نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی پھر گرفتار، 36 سال ایران کی جیل میں رہ چکی ہیں تہران، 13 دسمبر (ہ س)۔ نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں ایران کے دوسرے سب سے بڑے شہر مشہد سے جمعہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب
نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی گرفتار


نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی۔


نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی پھر گرفتار، 36 سال ایران کی جیل میں رہ چکی ہیں

تہران، 13 دسمبر (ہ س)۔ نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں ایران کے دوسرے سب سے بڑے شہر مشہد سے جمعہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک تعزیتی جلسے میں شامل تھیں۔ اس تقریب کے ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ حجاب کے بغیر مجمع سے خطاب کرتی ہوئیں نعرے لگوا رہی ہیں۔ ناروے کی نوبل کمیٹی نے ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے تہران سے ان کی سیکورٹی یقینی بناتے ہوئے انہیں بلا شرط رہا کرنے کی اپیل کی۔

میڈیا گروپ ایران انٹرنیشنل نے مشہد کے گورنر حسن حسینی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمال مشرقی شہر مشہد میں ایک تعزیتی جلسے کے دوران سیکورٹی فورسز نے نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی اور کئی دیگر کارکنوں کو حراست میں لیا۔ حسینی نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ ہجوم کے بے قابو ہونے کی وجہ سے ان کی سیکورٹی کے مد نظر یہ گرفتاریاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حریف گروپ کی طرف سے تصادم کے خدشے کی وجہ سے ان کی سیکورٹی کے لیے یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے ممتاز آنجہانی وکیل خسرو علی کورڈی کے لیے منعقدہ تعزیتی جلسے میں نرگس محمدی شامل ہوئیں۔ حال ہی میں ہوئی ان کی موت نے ان کے حامیوں کو مشتعل کر دیا۔ علی کورڈی گزشتہ ہفتے مشہد واقع دفتر میں مشکوک حالات میں مردہ ملے تھے۔ ان کے حامیوں نے علی کورڈی کو دل کا دورہ پڑنے کے سرکاری بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے ان کی موت میں سیکورٹی فورسز کی شمولیت کا الزام لگایا۔

مہلوک وکیل کے بھائی جواد علی کورڈی نے ایک آڈیو پیغام میں الزام لگایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے نوبل امن انعام یافتہ محمدی کو گرفتار کر لے جانے سے پہلے ان کی پٹائی کی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی گرفتار لوگوں کو مشہد میں ایران کے ریولوشنری گارڈز کی خفیہ شاخ سے جڑے حراستی مرکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

53 سالہ محمدی سال 2024 سے میڈیکل گراونڈ پر عارضی رہائی پر تھیں۔ 36 سال تک جیل میں رہیں محمدی کو سال 2023 میں نوبل امن انعام ملا تھا۔ محمدی ملک کے خلاف سازش اور ایران حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانے کے معاملے میں 13 سال اور 9 مہینے کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ انہوں نے سال 2022 میں مہسا امینی کی موت سے شروع ہوئے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کی بھی پرزور حمایت کی جس میں خواتین نے حجاب نہیں پہن کر حکومت کی کھلے عام مخالفت کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande