
ممبئی
، 9 نومبر(ہ س)۔
ممبئی کے اندھیری علاقے میں چندیوالی فارم روڈ
پر واقع ہونڈا شوروم میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگنے سے شوروم میں کھڑی کئی گاڑیاں
جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ خوش قسمتی سے واقعے کے وقت اندر کوئی شخص موجود نہیں
تھا، اس لیے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بمبئی میونسپل
کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کمانی آئل گیٹ کے قریب
واقع اس شوروم میں صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے
اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد صبح کے وقت آگ پر
مکمل قابو پا لیا۔
افسران
نے بتایا کہ فی الحال آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ ممکنہ طور پر شوروم کے
اندر شارٹ سرکٹ یا کسی فنی خرابی کی وجہ سے آگ بھڑکی ہوگی، تاہم حتمی وجہ فائر بریگیڈ
کی رپورٹ کے بعد معلوم ہوگی۔
آگ
بجھانے کے بعد عملہ کولنگ کے کام میں مصروف ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا خطرہ نہ
رہے۔ واقعے میں لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے