ترنمول کانگریس ایس آئی آر کو روکنے کے لیے ایک بیانیہ گھڑ رہی ہے: سکانت مجمدار
کولکاتہ، 9 نومبر (ہ س) ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سکانت مجمدار نے الزام لگایا ہے کہ ترنمول کانگریس مغربی بنگال میں جاری ایس آئی آر مہم کو روکنے کے لیے ایک بیانیہ گھڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اتوار کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سکانت مجم
ترنمول کانگریس ایس آئی آر کو روکنے کے لیے ایک بیانیہ گھڑ رہی ہے: سکانت مجمدار


کولکاتہ، 9 نومبر (ہ س) ۔

مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سکانت مجمدار نے الزام لگایا ہے کہ ترنمول کانگریس مغربی بنگال میں جاری ایس آئی آر مہم کو روکنے کے لیے ایک بیانیہ گھڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اتوار کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سکانت مجمدار نے کہا کہ ایس آئی آر پہلے ہی ملک بھر کی 13 ریاستوں میں لاگو ہو چکا ہے۔ یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے زیر انتظام ایک عمل ہے۔ اگر ترنمول کانگریس کہتی ہے کہ وہ مغربی بنگال کے لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے تو کیا وہ دوسری ریاستوں کے لوگوں کو بھی ہراساں نہیں کر رہی؟ دوسری ریاستوں کے شہری اسے قبول کر رہے ہیں کیونکہ وہاں یہ عمل کئی بار مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس دراصل ایس آئی آر کو روکنے کے لیے ایک بیانیہ گھڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر انہیں اس عمل پر کوئی اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن یا عدالت سے رجوع کریں۔ جائز ہندوستانی شہریوں کے نام ایس آئی آر کی فہرست میں شامل کیے جائیں، اور جو ہندوستانی شہری نہیں ہیں ان کے ناموں کو ہٹا دیا جائے۔ پناہ گزینوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں، کیونکہ مغربی بنگال ایک خصوصی ریاست ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande