تلنگانہ میں خوداری اور وقار کی جدوجہد جاری: کویتا
حیدرآباد ، 9 نومبر (ہ س)۔ تلنگانہ جاگروتی کی صدرکویتا نے کہاکہ جس طرح فرانسیسی انقلاب نے آمرانہ نظام کوختم کرکے عوامی بیداری پیداکی،اسی طرح تلنگانہ میں بھی خوداری اوروقارکےلئے جدوجہدجاری ہے۔ وہ ورنگل ضلع میں جاری جنم باٹا پروگرام کے دوسرے دن پیدل
تلنگانہ میں خوداری اور وقار کی جدوجہد جاری: کویتا


حیدرآباد ، 9 نومبر (ہ س)۔

تلنگانہ جاگروتی کی صدرکویتا نے کہاکہ جس طرح فرانسیسی انقلاب نے آمرانہ نظام کوختم کرکے عوامی بیداری پیداکی،اسی طرح تلنگانہ میں بھی خوداری اوروقارکےلئے جدوجہدجاری ہے۔ وہ ورنگل ضلع میں جاری جنم باٹا پروگرام کے دوسرے دن پیدل مارچ کے دوران میڈیا سے بات کررہی تھیں۔ کویتانے الزام لگایاکہ میڈارم مندر سے متعلق کاموں کے ٹنڈرس میں سنگین بے ضابطگیاں ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے دورہ کو 15 دن گزر چکے ہیں، مگر متاثرہ لوگوں کو تاحال معاوضہ نہیں ملا۔ کویتانے مزید کہاکہ جب بی آرایس حکومت میں تھی، تب بھی وہ وزیراعلیٰ کی بیٹی ہوتے ہوئے کئی کام مکمل نہیں کروا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ورنگل ضلع میں کئی مسائل ہیں، جنہیں جاننے کے بعدحکومت پردباؤ ڈال کران کے حل کی کوشش کی جائے گی۔کویتا نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال کو نظر انداز کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے ورنگل سوپراسپیشیلٹی ہاسپٹل کی تعمیراتی لاگت 1100 کروڑسے بڑھ کر1700 کروڑروپئے کیسے ہوئی، اس کی وضاحت حکومت کوکرنی چاہئے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande