
علی گڑھ, 9 نومبر (ہ س)۔
تعلیم وہ روشنی ہے جو انسان کے ذہن و دل کو منور کرتی ہے۔ یہ انسان کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم و شعور کی روشنی میں لے آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر مہمان خصوصی پروفیسر محمد وسیم علی نے کیا وہ آج علی گڑھ کوچنگ سینٹر کے ذریعہ منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کررہے تھے ،انھوں مزید کہا کہ تعلیم ہی وہ زینہ ہے جس کے ذریعے قومیں ترقی کی بلند ترین چوٹیوں کو چھوتی ہیں۔غورطلب ہے کہ علی گڑھ کوچنگ سنٹر نے اپنی دسویں سالگرہ اتوار کو آرجڈ بلو ہوٹل میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ منائی۔ اس موقع نے ادارے کے شاندار سفر کی تفصیلات بیان کی گئی جس میں مہمان خصوصی پروفیسر محمد وسیم علی تھے۔ جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر یصل نفیس، پروفیسر پلو وشنو ،سید پرویز رضوی، پروفیسر فرح آعظمی،محمد کیف ، زیڈ شیروانی نے شرکت کی اور طلباء کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف کتابوں کا علم حاصل کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ انسان کے کردار، سوچ، اور عمل کو نکھارنے کا ذریعہ ہے۔ ایک تعلیم یافتہ شخص نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کے لیے بھی روشنی کا مینار بن جاتا ہے۔ہماری تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے تعلیم کو اپنا شعار بنایا، وہ آج دنیا کی قیادت کر رہی ہیں، اور جنہوں نے تعلیم کو نظر انداز کیا، وہ پسماندگی کا شکار ہو گئیں۔مقررین نے کہا کہ اپنے وقت کی قدر کریں، علم کے سمندر میں ڈوب کر اس کے موتی تلاش کریں، کیونکہ یہی علم آپ کے مستقبل کی ضمانت ہے۔
آخر میں میں تمام رینک ہولڈرز کو موبائل گفٹ، ٹرافیاں اور ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ منتخب طلباء کو مختلف تحائف سے نوازا گیا۔
اسٹیج سے مہمانوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ محنت، ایمانداری اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنے مقاصد کو حاصل کریں۔انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سبحان نے کہا کہ علی گڑھ کوچنگ سینٹر ہمیشہ سے اپنی اقدار اور معیاری تعلیم کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ دس سالہ سفر ہمارے لیے ایک تاریخی رہا ہے، جس میں لاتعداد طلباء نے کامیابیاں حاصل کیں اور شہر اور انسٹی ٹیوٹ کا نام روشن کیا۔تقریب میں طلباء، والدین اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام ثقافتی پرفارمنس اور گروپ فوٹو سیشن کے ساتھ ہوا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی جبکہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔۔۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ