سنگاریڈی میں سڑک حادثہ۔ایک شخص ہلاک اور 6 شدید زخمی
حیدرآباد ، 9 نومبر (ہ س) ۔ تلنگانہ میں آئے دن سڑک حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی طرح کا ایک اورواقعہ تلنگانہ کے سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر6 شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح ضلع کی کولم پیٹ کی قومی شاہراہ
سنگاریڈی میں سڑک حادثہ۔ایک شخص ہلاک اور 6 شدید زخمی


حیدرآباد ، 9 نومبر (ہ س) ۔

تلنگانہ میں آئے دن سڑک حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی طرح کا ایک اورواقعہ تلنگانہ کے سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر6 شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح ضلع کی کولم پیٹ کی قومی شاہراہ نمبر65 پراُس وقت پیش آیا جب ایک ایس یووی گاڑی، آرٹی سی بس سے ٹکراگئی ۔ مہلوک کی شناخت 45 سالہ بالیا کے طورپر کی گئی ہے۔ زخمیوں میں پراوین، فرید،سیتارام، کلپنا اوردیگر دو شامل ہیں۔ان کوعلاج کے لئے سنگاریڈی کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ان میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande