پنڈت دین دیال اپادھیائے اسٹیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کآ افتتاح
علی گڑھ, 9 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی ہدایت پر مہارانی اہلیہ بائی اسپورٹس اسٹیڈیم میں تین روزہ پنڈت دین دیال اپادھیائے اسٹیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ایک پُرجوش ماحول میں منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ای
پنڈت دین دیال اپادھیائے اسٹیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ


علی گڑھ, 9 نومبر (ہ س)۔

اتر پردیش اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی ہدایت پر مہارانی اہلیہ بائی اسپورٹس اسٹیڈیم میں تین روزہ پنڈت دین دیال اپادھیائے اسٹیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ایک پُرجوش ماحول میں منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایڈوکیٹ پونم بجاج اور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر سابق رکن پارلیمنٹ وویک بنسل نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اسپورٹس آفیسر رام ملن نے مہمانوں کو اعزاز سے نوازا۔ ٹورنامنٹ میں ریاست کے 18 ڈویژنوں کے تقریباً 300 مرد و خواتین حصہ لے رہے ہیں۔ وکاس چوہان (کھیلو انڈیا بیڈمنٹن کوچ) نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت مظہر القمر نے احسن طریقے سے کی۔ اس موقع پر خسرو معروف، اے ایم یو بیڈمنٹن کوچ، بیڈمنٹن کھلاڑی لولی چودھری اور آیوش چودھری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande