ایس آئی آر اور آدھار کے تعلق سے گمراہ کند پروپیگنڈہ کیا جارہا : وویک بنسل
علی گڑھ, 9 نومبر (ہ س)۔ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر سابق ایم ایل اے وویک بنسل نے آج ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایس آئی آر کے تحت ریاست بھر میں ووٹر کی شناخت کا پروگرام چل رہا ہے، لیکن عوام کو گمراہ کن پروپیگنڈہ پھیلا کر ڈرای
وویک بنسل


علی گڑھ, 9 نومبر (ہ س)۔

کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر سابق ایم ایل اے وویک بنسل نے آج ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایس آئی آر کے تحت ریاست بھر میں ووٹر کی شناخت کا پروگرام چل رہا ہے، لیکن عوام کو گمراہ کن پروپیگنڈہ پھیلا کر ڈرایا جا رہا ہے کہ آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں ہے اور ایس آئی آر کے تحت درست نہیں ہے۔ وہیں، سپریم کورٹ نے بہار میں ووٹر لسٹوں کی دوبارہ جانچ کے معاملے میں دائر عرضی کو قبول کرتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ ووٹر لسٹوں کی دوبارہ جانچ کے لیے آدھار کارڈ ایک درست دستاویز ہے۔ اس طرح انتخابی عہدیدار اور محکمہ انتخاب عوام کو دہشت زدہ کر رہے ہیں جبکہ ان کا آدھار کارڈ کو تسلیم کرنے سے انکار سپریم کورٹ کی بے عزتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande