
علی گڑھ, 9 نومبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) نے آج فیکلٹی آف آرٹس میں ایک روزہ روزگار میلے ELEVATE کاانعقاد کیا گیاجس کا مقصد طلباء کو تعلیمی علم اور پیشہ ورانہ مواقع سے جوڑنا تھا۔ تقریب میں طلباء کا زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ 2000 سے زائد طلباء نے رجسٹریشن کرایا جبکہ 300 سے زائد موقع پر ہی رجسٹریشن کراکر روزگار میلے بھی شرکت کی۔ 22 ممتاز کمپنیوں کی شرکت نے طلباء کو روزگار اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے اور انہیں صنعت کے نمائندوں سے براہ راست بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا۔مہمان خصوصی پروفیسر رفیع الدین (DSW) نے ایک متاثر کن خطاب کیا۔ انہوں نے ELEVATE 2025 کی کامیاب تنظیم کے لیے TPO ٹیم کو مبارکباد دی اور طلباء پر زور دیا کہ وہ مسابقتی جاب مارکیٹ میں کامیاب ہونے کے لیے خود اعتمادی، کمیونیکیشن کی مہارتیں اور قابلیت پیدا کریں۔مہمان خصوصی ایم آئی سی پی آر او پروفیسر ویبھا شرما نے 100 سے زیادہ طلباء رضاکاروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کا دور ہنر پر مبنی کیریئر کی طرف بڑھ رہا ہے۔پروفیسر ٹی این ستیشن ڈین فیکلٹی آف آرٹس نے حاضرین بھرتی کرنے والی کمپنیوں سے اظہار تشکر کیا۔تقریب کا آغاز ڈاکٹر انوار احمد کامرس ڈپارٹمنٹ کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔
انہوں نے شرکت کرنے والی تمام کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا اور ایونٹ کے مرکزی اسپانسر OneView Infotech کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون نے ایونٹ کو کامیاب بنایا۔ایونٹ کوآرڈینیٹر اور اسسٹنٹ ٹی پی او (جنرل) ڈاکٹر سہالیہ پروین نے کہا کہ اس جاب فیئر کا مقصد مقامی روزگار کی منڈی کو متحرک کرنا اور ایسے طلباء کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے جو بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔ٹی پی او جنرل مسٹر سعد حمید نے بھی کمپنیوں اور طلباء کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ وزیر آعظم نریندر مودی کے وژن وکست بھارت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس طرح کی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ہماری کوشش ہے کہ طلبا کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوں، Oneview Infotech کے مسٹر عمران نے کہا کہ ان کی کمپنی تعلیم اور روزگار کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے ایک مختصر مدتی ملازمت کی ضمانت کا پروگرام چلا رہی ہے۔تقریب کی نظامت ڈاکٹر محمد صائم خان نے کی۔ویمنس کالج کے استاد ڈاکٹر منصور عالم صدیقی نے اظہار تشکر کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ