میں تلنگانہ کی ترقی کیلئے مرکز کے اقدامات ثابت کرنے کیلئے تیارہوں:کشن ریڈی
حیدرآباد ، 9 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیرکشن ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ اگرتلنگانہ کی ترقی میں مرکزی حکومت کے کردارپرعوامی بحث منعقد کی جائے تووہ مکمل تفصیلات سامنے لائیں گے۔اس سلسلہ میں انہوں نے حیدرآباد پریس کلب کے صدرکوایک مکتوب بھی لکھا ہے۔ کشن ریڈ
میں تلنگانہ کی ترقی کیلئے مرکز کے اقدامات ثابت کرنے تیارہوں:کشن ریڈی


حیدرآباد ، 9 نومبر (ہ س)۔

مرکزی وزیرکشن ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ اگرتلنگانہ کی ترقی میں مرکزی حکومت کے کردارپرعوامی بحث منعقد کی جائے تووہ مکمل تفصیلات سامنے لائیں گے۔اس سلسلہ میں انہوں نے حیدرآباد پریس کلب کے صدرکوایک مکتوب بھی لکھا ہے۔ کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ ہر انتخاب کے موقع پربی آرایس اورکانگریس پارٹی بغیرثبوت کے یہ دعوے کرتی ہیں کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کےلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حقائق معلوم ہونا ضروری ہیں، اسی لیے وہ تلنگانہ کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو ثابت کرنے کے لیے تیارہیں۔ کشن ریڈی نے مزید بتایا کہ اس عوامی بحث میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور سابق وزیراعلیٰ کے۔ چندرشیکھر راوبھی شامل ہونے کےلئے تیارہیں۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande