
علی گڑھ, 9 نومبر (ہ س)۔
کلیان سنگھ ہیبی ٹیٹ سنٹر میں آتم نربھر بھارت سنکلپ ابھیان کے تحت ایک پروفیشنل میٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں بطور مہمانِ ِ خصوصی دنیش شرما سابق نائب وزیر اعلیٰ اتر پردیش موجود رہے۔ مہم سے خطاب کرتے ہوئے جہاں دنیش شرما نے کہا کہ ملک کے لوگ اب ترقی، خود انحصاری اور سودیشی کی راہ پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں و ہیں انھوں نے بہار میں آر جے ڈی کی شکست یقینی بتائی ،انھوں نے کہا کہ بہار کے لوگ 14 نومبر کو جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا، آر جے ڈی کی شکست یقینی ہے۔
غورطلب ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش ڈاکٹر دنیش شرماآتمنر بھر بھارت - ہر گھر سودیشی، گھر گھر سودیشی پروگرام میں بہار انتخابات کے حوالے سے اہم بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے علی گڑھ سے ایک تالا ملا ہے، 14 تاریخ کو بہار کے لوگ اس تالے سے جھوٹ اور پروپیگنڈہ کو بند کردیں گے۔
موضوع کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کے سائنسدانوں نے COVID-19 وبائی مرض کے دوران COVID-19 ویکسین تیار کرکے دنیا میں انقلاب برپا کردیا تھا۔ انہوں نے دیسی مصنوعات کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا اور غیر ملکی اشیاء کے بائیکاٹ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مذہب کے نام پر سیاست کر رہی ہے، ذات پات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور سب کو ساتھ لانا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن اس معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست جلیبی کی طرح ہے لیکن عوام اب سمجھ چکی ہے اور انہیں سبق سکھانے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہندوستان کا عالمی لیڈر بننے کا خواب پورا ہونا چاہیے، اور اس کے لیے ہمیں خود انحصار بننا چاہیے۔
انہوں نے تاجروں اور صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ دیسی مصنوعات کو فروغ دیں اور غیر ملکی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔اس سے قبل علی گڑھ میٹروپولیٹن صدر راجیو شرما نے تمام معزز مہمانوں کے ساتھ چراغ جلواکر پروگرام کا آغاز کیا۔ مہم کے کوآرڈینیٹر پون کھنڈیلوال، پروگرام کوآرڈینیٹر بھوپیندر وارشنی، اور دنیش شرما منتظمین میں شامل تھے اور اسکو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔پروگرام میں علی گڑھ معزز ایم ایل سی اور ایم ایل اے کے ساتھ کاروباری تنظیموں کے نمائندگان بڑی تعداد مین موجود رہے ۔۔۔۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ