کانگریس پر بی آر ایس کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام : شیخ عبداللہ سہیل
حیدرآباد ، 9 نومبر (ہ س)۔ بی آرایس کے سینئرقائد شیخ عبداللہ سہیل نے کانگریس حکومت پرسنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ بی آرایس کارکنوں کوہراساں کرنے کیلئے ان کے گھروں پر چھاپے مارنے اوررائے دہندوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ جوبلی ہلز
کانگریس پر بی آر ایس کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام : شیخ عبداللہ سہیل


حیدرآباد ، 9 نومبر (ہ س)۔

بی آرایس کے سینئرقائد شیخ عبداللہ سہیل نے کانگریس حکومت پرسنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ بی آرایس کارکنوں کوہراساں کرنے کیلئے ان کے گھروں پر چھاپے مارنے اوررائے دہندوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ جوبلی ہلزکے ضمنی انتخاب پراثراندازہوسکے۔ شیخ عبداللہ سہیل نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکمراں کانگریس کی جانب سے سارے اسمبلی حلقہ جوبلی ہلزمیں خوف کا ماحول تیار کیا جارہا ہے۔ بی آرایس کارکنوں کو بلاوجہ حراست میں لیاجارہا ہے۔ گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں جو بی آر ایس کی تائید کررہے ہیں انہیں منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سرکاری مشنری کا بیجا استعمال کرتے ہوئے ووٹرس کو خوفزدہ کیا جارہا ہے جس کی بی آر ایس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے اورالیکشن کمیشن سے اپیل کرتی ہیکہ وہ معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے ضمنی انتخاب کو آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کریں۔ شیخ عبداللہ سہیل نے کانگریس پرالزام عائد کیا کہ وہ ووٹرس کو خریدنے کیلئے بڑے پیمانے پر بھاری رقم تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔ جوبلی ہلز کی کالونیوں میں نقد رقم کے بنڈل تقسیم کئے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں اس کی ویڈیوزوائرل ہورہے ہیں۔ بی آر ایس کے سینئر قائد نے کہا کہ کانگریس کی تمام کوششوں کے باوجود بی آر ایس کی انتخابی مہم کو عوام کی جانب سے شاندار ردعمل حاصل ہورہاہے۔ بی آرایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے متاثرکن انتخابی مہم چلاتے ہوئے عوام کا دل جیت لیا ہے اور بی آر ایس کی امیدوار سنیتا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande