
شملہ، 9 نومبر (ہ س)۔
ٹھیوگ سب ڈویژن میں کل رات ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک کار ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ دیہا تھانہ علاقہ میں بروٹ موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نالے میں جاگری۔
پولیس کی معلومات کے مطابق کار، جس کا نمبر HP-09A-1545 تھا، تقریباً 60 سے 70 میٹر تک بروٹ نالے میں جاگری اور اسے شدید نقصان پہنچا۔ ڈرائیور راکیش (37) ولد مسٹر رتیرام ساکن گاو¿ں موہراواگ، پوسٹ آفس منڈو، تحصیل ٹھیوگ، ضلع شملہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
واقعہ کے ایک عینی شاہد راجیو، جو کہ گاو¿ں بسادھر، تحصیل ٹھیوگ کے رہائشی ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی گزشتہ رات موٹر سائیکل پر کوٹھڑ گئے تھے۔ رات ساڑھے نو بجے کے قریب وہ واپس آرہے تھے۔ راستے میں نولی نامی جگہ پر ایک کار بہت تیز رفتاری سے گزرتی نظر آئی۔ تھوڑا فاصلہ طے کرنے کے بعد جب وہ بروٹ موڑ پر پہنچے تو دیکھا کہ وہی گاڑی سڑک سے گری تھی۔
راجیو اور اس کا بھائی، قریبی رہائشیوں کے ساتھ، فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور بڑی مشکل سے ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالا، لیکن تب تک وہ مر چکا تھا۔ حادثے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ دیہا پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 281 اور 106 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ آج پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ