
فرخ آباد، 7 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے فرخ آباد کی پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) آرتی سنگھ نے جمعہ کو گالی گلوج اور نازیبازبان استعمال کرنے پر ایک انسپکٹر سمیت تین سپاہیوں کولائن حاضر کر دیا۔
ایس پی نے کہا کہ محمد آباد پولیس اسٹیشن کے کرائم انسپکٹرکے عہدے پر تعینات لکشمی نارائن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں گالی گلوج اور بدزبانی کر رہے ہیں۔ عوام کے ساتھ ان کے نازیبا رویے کی وجہ سے انہیں معطل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کانسٹیبل کوشلندر، دیویندر اور پون کو بھی شکایات موصول ہونے کے بعد فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی آرتی سنگھ نے کہا کہ محکمہ میں بے ضابطگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد