ضلع انتظامیہ پونچھ نے آتشبازی کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی
ضلع انتظامیہ پونچھ نے آتشبازی کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی جموں، 7 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شادیوں کے جاری سیزن کے دوران آتشبازی کے استعمال اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی
Banned


ضلع انتظامیہ پونچھ نے آتشبازی کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی

جموں، 7 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شادیوں کے جاری سیزن کے دوران آتشبازی کے استعمال اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم ضلع مجسٹریٹ پونچھ، اشوک کمار شرما کی جانب سے جمعرات کو اس وقت جاری کیا گیا جب پولیس کی جانب سے یہ رپورٹ پیش کی گئی کہ شادیوں میں، خصوصاً رات کے وقت، پٹاخوں کے دھماکے سیکورٹی فورسز میں الجھن پیدا کر سکتے ہیں اور کسی ممکنہ دہشت گردانہ صورتحال میں اُن کے بروقت ردعمل میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ کی سفارش پر ضلع مجسٹریٹ نے بی این ایس ایس کی دفعہ 163 کے تحت یہ پابندی فوری طور پر نافذ کی، جو آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بی این ایس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ضلع مجسٹریٹ کے مطابق، صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے یہ حکم فوری بنیادوں پر یک طرفہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande