سوڈان: الفاشر سے 81 ہزار افراد کا انخلاء،انسانی بحران مزید گہرا ہوا
خرطوم ،06نومبر (ہ س )۔ بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم) نے اعلان کیا ہے کہ مغربی سوڈان کی ریاست شمالی دارفور میں الفاشر شہر اور اس کے گردونواح سے 26 اکتوبر سے اب تک 81 ہزار سے زیادہ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اس تاریخ سے ریپڈ سپورٹ فور
سوڈان: الفاشر سے 81 ہزار افراد کا انخلاء،انسانی بحران مزید گہرا ہوا


خرطوم ،06نومبر (ہ س )۔

بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم) نے اعلان کیا ہے کہ مغربی سوڈان کی ریاست شمالی دارفور میں الفاشر شہر اور اس کے گردونواح سے 26 اکتوبر سے اب تک 81 ہزار سے زیادہ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

اس تاریخ سے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے شمالی دارفور کی ریاستی دارالحکومت الفاشر پر قبضہ کر رکھا ہے اور مقامی و بین الاقوامی اداروں کے مطابق ان پر شہری حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ اسی حوالے سے ملک کی جغرافیائی تقسیم کو مستقل کرنے کے بارے میں انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 29 اکتوبر کو ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو حمیدتی نے الفاشر میں اپنی فورسز کی جانب سے زیادتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ عالمی تنظیم برائے ہجرت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 4 نومبر تک نقل مکانی کی نگرانی کے اندازوں کے مطابق 26 اکتوبر 2025 سے الفاشر شہر اور آس پاس کے دیہاتوں سے 81,817 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں اور مسلسل عدم تحفظ اور نقل مکانی کی تیزی سے بدلتی ہوئی حرکیات کی وجہ سے تبدیلی کے تابع ہیں۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق تنظیم نے مزید کہا کہ زیادہ تر بے گھر ہونے والے اب بھی الفاشر کی مقامی کونسل (محلیہ) کے اندر موجود ہیں جبکہ ایک کم تعداد شمالی دارفور کی محلیات کبکابیہ، ملیط، کتم اور طویلہ کی طرف منتقل ہوگئی ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ میدانی ٹیموں نے راستوں پر انتہائی شدید ایسے عدم تحفظ کی اطلاع دی ہے جو نقل و حرکت میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ مسلسل عدم تحفظ اور آبادی کی نقل و حرکت کے ساتھ صورتحال اب بھی تناو¿ کا شکار اور غیر مستحکم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande