
جموں, 5 نومبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بدھ کے روز مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے وسیع پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی)، فوج اور سی آر پی ایف کے مشترکہ دستوں نے بالا کوٹ اور مینڈھر کے سرحدی علاقوں میں مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر یہ کارروائی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، جبکہ مقامی باشندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت یا غیر معمولی سرگرمی کے بارے میں فوراً انتظامیہ یا فورسز کو مطلع کریں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز فورسز نے مینڈھر کے سخی میدان علاقے سے ایک مشتبہ ڈرون بھی برآمد کیا تھا، جس کے بعد سرحدی علاقوں میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر