
ایل جی منوج سنہا نے گورو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی
جموں، 5 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گورو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں لفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گورو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے مبارک موقع پر میں تمام لوگوں کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔ گورو نانک دیو جی کی زندگی اور اُن کا پیغام برابری، محبت، بھائی چارہ، ہمدردی اور سچائی پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورو نانک دیو جی نے ہمیں نیک اور باکردار زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ اُن کا پرکاش پرو اس بات کا موقع ہے کہ ہم ایک منصفانہ، پرامن اور انسان دوست معاشرہ قائم کرنے کے عہد کو تازہ کریں اور اُن کی اعلیٰ تعلیمات کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ لفٹینننٹ گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گورو نانک دیو جی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے معاشرے سے ہر قسم کی نفرت، تقسیم اور تعصب کو ختم کرنے کا عزم کریں اور امن و ہم آہنگی کی آفاقی قدروں کو فروغ دیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر