وزیر اعلیٰ یوگی نے نگر نگم کے دکانداروں کو بڑی راحت دی
وزیر اعلیٰ یوگی نے نگر نگم کے دکانداروں کو بڑی راحت دی ۔ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے ہدایات دیں گورکھپور، 5 نومبر (ہ س)۔ سڑک چوڑی کرنے کی زد میں آئے کچہری بس اسٹیشن کے قریب نگر نگم کے دکانداروں کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ب
وزیر اعلیٰ یوگی نے جگیسَر پاسی چوراہے سے ہڑہوا پھاٹک ہوتے ہوئے ایچ این سنگھ چوک تک بن رہی ٹو لین فور لین سڑک کا معائنہ کیا۔


وزیر اعلیٰ یوگی نے نگر نگم کے دکانداروں کو بڑی راحت دی

۔ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے ہدایات دیں

گورکھپور، 5 نومبر (ہ س)۔ سڑک چوڑی کرنے کی زد میں آئے کچہری بس اسٹیشن کے قریب نگر نگم کے دکانداروں کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑی راحت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ اور نگر نگم کے افسروں سے کہا ہے کہ سڑک کو چوڑا کرنے سے پہلے متاثرہ دکانداروں کی دوسری جگہ منظم طور پر بازآبادکاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ جب تک یہ عمل مکمل نہ ہو جائے، تب تک سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے کوئی بھی دکان نہ توڑی جائے۔

وزیر اعلیٰ یوگی منگل کی شام گورکھ ناتھ مندر کے میٹنگ ہال میں افسروں کے ساتھ ترقیاتی کاموں اور قانون و نظم کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے ضلع اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کی معلومات حاصل کیں۔ شہر میں چھاترسنگھ چوراہے سے امبیڈکر چوراہے ہوتے ہوئے شاستری چوک تک سڑک کو چوڑا کرنے کے منصوبے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچہری بس اسٹیشن کے قریب نگر نگم کی دکانوں کو تب تک نہ توڑا جائے جب تک وہاں کے دکانداروں کی بازآباد نہیں کر لی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے دکانداروں کی بازآبادکاری کے لیے نگر نگم کے افسروں کو ہدایت دی کہ متاثرہ دکانداروں کے لیے اچھی جگہ پر نئی دکان دینے کی تیاری کی جائے۔

میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں میں رفتار لانے کے ساتھ ساتھ منصوبوں میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں پر کام جاری ہے، ان کی سینئر افسران باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرتے رہیں۔ سی ایم نے کہا کہ شہر میں آسان اور رواں ٹریفک کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں۔ عوام کو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات ملنی چاہیے۔ انہوں نے شہر اور دیہی علاقوں میں پولیس گشت پر مسلسل توجہ دینے کی بھی ہدایت دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande