کرسٹیانو رونالڈو جلد ہی ریٹائرمنٹ لیں گے، کہا – میں اپنے کیریئر کے آخری مرحلے پر
کرسٹیانو رونالڈو جلد ہی ریٹائرمنٹ لیں گے، کہا – میں اپنے کیریئر کے آخری مرحلے پر نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ پرتگال اور النصر کے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد ہی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ 40 سالہ رونالڈو
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو


کرسٹیانو رونالڈو جلد ہی ریٹائرمنٹ لیں گے، کہا – میں اپنے کیریئر کے آخری مرحلے پر

نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ پرتگال اور النصر کے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد ہی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ 40 سالہ رونالڈو نے کہا کہ ان کا شاندار کیریئر اپنے آخری مرحلے میں ہے اور جب وہ اس کھیل کو الوداع کہیں گے تو وہ لمحہ انتہائی جذباتی ہوگا۔ رونالڈو نے پِیئرس مورگن ان سینسرڈ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی ریٹائرمنٹ اور مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا، ’’جلد ہی... لیکن میں تیار رہوں گا۔ یہ مشکل ہوگا، ہاں، میں شاید رو بھی دوں۔ میں ایک جذباتی انسان ہوں لیکن میں نے 26-25 سال کی عمر سے ہی اپنے مستقبل کی تیاری شروع کر دی تھی، اس لیے مجھے یقین ہے کہ میں اسے سنبھال لوں گا۔‘‘

دنیا کے سب سے کامیاب کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں 952 گول اسکور کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال کے بعد کی زندگی وہ اپنے خاندان اور ذاتی دلچسپیوں کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’فٹبال میں گول کرنے کا جو ایڈرینالین ہوتا ہے، اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔ لیکن ہر چیز کی ایک ابتدا ہوتی ہے اور ایک انجام بھی۔ اب میں اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ میں کرسٹیانو جونیئر کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ اب اس عمر میں ہے جہاں بچے اکثر غلطیاں کرتے ہیں۔ ماٹیو کو بھی فٹبال بہت پسند ہے۔‘‘

رونالڈو نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب اپنے دوستوں کے ساتھ پیڈل کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

رونالڈو نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز اسپورٹنگ لزبن سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ اور یووینٹس جیسے عظیم کلبوں کے لیے کھیلا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ انہوں نے تین پریمیئر لیگ خطاب اور ایک چیمپئنز لیگ ٹرافی جیتی، جبکہ ریئل میڈرڈ کے ساتھ دو لا لیگا اور چار چیمپئنز لیگ کے خطاب اپنے کے نام کئے۔

2022 میں یونائیٹڈ کو چھوڑنے کے بعد وہ سعودی عرب کے کلب ’’النصر‘‘ سے وابستہ ہو گئے۔ تاہم، وہ اب بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کے نتائج پر نظر رکھتے ہیں، کیونکہ ان کے سابق پرتگالی ساتھی روبن اموریم اب کلب کے منیجر ہیں۔ رونالڈو نے یونائیٹڈ کی موجودہ صورتحال پر کہا، ’’وہ (اموریم) اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن کوئی کرشمہ نہیں کر سکتا۔ ٹیم میں صلاحیت ہے، مگر کچھ کھلاڑیوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کیا ہے۔ یہ کلب اب بھی میرے دل کے قریب ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ وہ درست راستے پر نہیں ہیں۔ تبدیلی کی ضرورت ہے — صرف کوچ یا کھلاڑیوں میں نہیں، بلکہ پورے نظام میں۔‘‘

فٹبال کی تاریخ میں پانچ مرتبہ بیلن ڈی’اور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے اشارہ دیا ہے کہ جب وہ ریٹائر ہوں گے تو یہ کھیل کی دنیا کے ایک دور کا اختتام ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande