ڈبلیو ٹی اے فائنلز : گاف نے پاولینی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا
ڈبلیو ٹی اے فائنلز : گاف نے پاولینی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا ریاض، 5 نومبر (ہ س)۔ دفاعی چیمپئن امریکہ کی کوکو گاف نے منگل کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی جیسمن پاولینی کو 3-6، 2-6 سے شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں اپنی پہلی
امریکی ٹینس کھلاڑی کوکو گاف


ڈبلیو ٹی اے فائنلز : گاف نے پاولینی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا

ریاض، 5 نومبر (ہ س)۔ دفاعی چیمپئن امریکہ کی کوکو گاف نے منگل کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی جیسمن پاولینی کو 3-6، 2-6 سے شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی اور ساتھ ہی پاولینی کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ 21 سالہ امریکی کھلاڑی گاف نے اپنے پچھلے میچ میں ہم وطن جیسیکا پیگولا کے خلاف 17 ڈبل فالٹ کیے تھے، لیکن اس بار انہوں نے صرف تین ہی ڈبل فالٹ کیے اور پورے میچ میں اپنا غلبہ برقرار رکھا۔

میچ کے بعد گاف نے کہا، ’’مجھے معلوم تھا کہ یہ جیت ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لیے ضروری ہے۔ اگر میں ہارتی، تو باہر ہو جاتی۔‘‘ پہلے سیٹ میں گاف نے صرف 10 منٹ میں 0-3 کی برتری حاصل کر لی۔ پاولینی نے اگلا گیم جیتنے کے لیے نو منٹ تک جدوجہد کی اور تین بریک پوائنٹس بچائے۔ حالانکہ، گاف نے شاندار ریٹرن کھیلتے ہوئے3-5 کی برتری حاصل کی اور پہلا سیٹ اپنے نام کر لیا۔

دوسرے سیٹ میں بھی گاف کی حکمت عملی کامیاب رہی، جس میں انہوں نے پاولینی کو مسلسل کورٹ کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک دوڑایا۔ نتیجتاً، گاف نے دو بار لگاتار بریک حاصل کر کے 2-5 کی برتری لی اور ایک زبردست سروس کے ساتھ میچ جیت لیا۔ گاف نے کہا، ’’مجھے لگا کہ میں نے آج اسمارٹ سروس کی۔ حالانکہ مجھے نہیں لگتا کہ جیسمن مکمل طور پر فٹ تھیں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande