
مرکز تعلیم بالغاں میں پھلوں کے تحفظ پر ایک ہفتے کی ورکشاپ منعقد
علی گڑھ، 4 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر آف کنٹینیونگ اینڈ ایڈلٹ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹینشن (مرکز تعلیم بالغاں) نے محکمہ باغبانی و فروٹ پریزرویشن، ضلع علی گڑھ، حکومت اتر پردیش کے اشتراک سے پھلوں کے تحفظ کے موضوع پر ایک ہفتے کی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد خود روزگاری اور ہنرمندی کا فروغ تھا اور جس کے تحت شرکاء کو فوڈ پریزرویشن کی مختلف تکنیکوں کی عملی تربیت دی گئی۔
جناب شیام سندر نے بطور ریسورس پرسن ایک معلوماتی لیکچر دیا، جس میں انہوں نے سیلف ہیلپ گروپ کی افادیت اور چھوٹی صنعتوں کے ذریعے اقتصادی خود مختاری کے حصول پر روشنی ڈالی۔ عملی سیشن کے دوران شرکاء نے لیموں اسکوائش، مکسڈ فروٹ جیم، لیموں اچار، اور ٹماٹر کیچ اپ تیار کیے۔ بعد ازاں ایک ٹسٹ لیا گیا جس میں 50 طلبہ نے شرکت کرکے کامیابی حاصل کی۔
مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمیم اختر نے پائیدار روزگار کے لیے سیلف ہیلپ گروپ کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ’لجت پاپڑ‘ کی مثال پیش کی اور بتایا کہ کس طرح ایک چھوٹا کمیونٹی اقدام ایک کامیاب صنعتی منصوبہ بن سکتا ہے۔ شرکاء کی تیار کردہ مصنوعات کی تشہیر اور فروخت کے لئے جمعرات، 13 نومبر 2025 کو ایک نمائش منعقد کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ