شمالی ریلوے نے غیر معمولی بھیڑ کے پیش نظر کٹرا کے لیے دو خصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان کیا
جموں, 4 نومبر (ہ س)۔ یاتریوں کے غیر معمولی بھیڑ کے پیش نظر انڈین ریلوے نے دہلی جنکشن سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کے درمیان دو خصوصی غیر محفوظ ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ یاتریوں اور عام مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے ل
Train


جموں, 4 نومبر (ہ س)۔ یاتریوں کے غیر معمولی بھیڑ کے پیش نظر انڈین ریلوے نے دہلی جنکشن سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کے درمیان دو خصوصی غیر محفوظ ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ یاتریوں اور عام مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ شری ماتا ویشنو دیوی درشن کے لیے آنے والے عقیدت مندوں کو آسان اور بروقت سفری سہولیات میسر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق، ٹرین نمبر 04479 دہلی جنکشن تا شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا خصوصی ٹرین 3 نومبر 2025 کو شام 4 بج کر 55 منٹ پر دہلی جنکشن سے روانہ ہوگی، جبکہ ٹرین نمبر 04481 4 نومبر 2025 کو اسی وقت دہلی جنکشن سے روانہ ہوگی۔

دونوں ٹرینیں اپنے سفر کے دوران بھوڑوال مجری، پانی پت جنکشن، امبالہ کینٹ، سنیہوال، لدھیانہ جنکشن، پھگواڑہ جنکشن، جالندھر کینٹ، پٹھانکوٹ کینٹ، کٹھوعہ، ہیرا نگر، سانبہ اور جموں توی پر مختصر قیام کریں گی، جس کے بعد اپنی آخری منزل کٹرا پہنچیں گی۔

ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ خصوصی ٹرینیں عارضی طور پر یاتریوں کے بڑھتے ہوئے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے چلائی جا رہی ہیں، تاکہ یاترا کے دوران مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

محکمہ ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ روانگی سے قبل ٹرین کے اوقات کی تصدیق انڈین ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ، یا ہیلپ لائن نمبر 139 کے ذریعے کر لیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande