تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ بنیں گے اور نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے:اکھلیش یادو
پٹنہ،4 نومبر(ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بہار میں تابڑتوڑ کئی عوامی جلسے کئے۔ انہوں نے سرائے رنجن سے آر جے ڈی امیدوار اروند سہنی، سیتامڑھی سے سنیل کشواہا اور چھپرہ سے کھیساری لال یادو کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس ریلی
تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ بنیں گے اور نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے-اکھلیش یادو


پٹنہ،4 نومبر(ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بہار میں تابڑتوڑ کئی عوامی جلسے کئے۔ انہوں نے سرائے رنجن سے آر جے ڈی امیدوار اروند سہنی، سیتامڑھی سے سنیل کشواہا اور چھپرہ سے کھیساری لال یادو کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس ریلی کے دوران اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت بہار میں صرف غریبی، بے روزگاری اور نقل مکانی لے کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 11 سال سے مرکز میں اور 20 سال سے بہار میں ہے پھر بھی بہار میں نوجوانوں کو نوکری نہیں ملی، اس بار لوگ ان سے حساب لیں گے۔

عظیم اتحاد کی اہم اتحادی سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کہا کہ بہار کے لوگ اب این ڈی اے حکومت کو یہاں سے ہٹانے جارہے ہیں۔ چھپرہ میں کھیساری لال یادو کی حمایت میں جلسے عام کو خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ چھپرہ کے لوگ اس بار کھیساری لال یادو کو ووٹ دیں گے۔ تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ بنیں گے اور نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے، ماؤں اور بہنوں کو 2500 روپے ماہانہ، 200 یونٹ مفت بجلی اور 500 روپے میں سلنڈر دیں گے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بی جے پی جھوٹ اور فریب کی پارٹی ہے۔ وہ ہر الیکشن میں اپنے وعدے بدلتے ہیں لیکن عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ جلسے میں موجود بھیڑ کی بے مثال حمایت پر اکھلیش نے کہا کہ جب تیجسوی بہار میں سڑکیں بنائیں گے تو سماجوادی پارٹی یوپی میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے کی طرح سڑکیں جوڑے گی۔ ہم چھپرا کو لکھنؤ سے جوڑیں گے اور تیجسوی یادو پٹنہ سے، ہم مل کر یوپی اور بہار کو دہلی سے جوڑیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande