
2018
اور 2019 میں شکایت کنندہ سے بیس لاکھ
پندرہ ہزار لیے گئے، انتظامات صفر
ممبئی، 4 نومبر(ہ س)۔
تھانے
میں حج سفر سے متعلق ایک بڑے فراڈ کا پردہ فاش ہوا ہے جہاں تین ٹریول ایجنسی
مالکان کے خلاف ایک شہری نے بیس لاکھ پندرہ ہزار روپے سے زائد ہتھیانے کا الزام
لگایا۔ شہری کے مطابق ملزمان نے اس کے اہل خانہ کے ساتھ حج پرجانے کے انتظامات کا
وعدہ کیا تھا، لیکن مکمل ادائیگی کے باوجود نہ تو کوئی بکنگ کی گئی اور نہ رقم
واپس لوٹائی گئی۔
شکایت
کنندہ، جس کی عمر 53 برس بتائی گئی ہے اور جو ممبرا کا رہائشی ہے، نے اتوار کے دن
تحریری شکایت درج کرائی۔ شکایت میں کہا گیا کہ امرت نگر میں قائم ٹریول ایجنسی نے
2018 اور 2019 کے دوران رقم وصول کی مگر حج کا انتظام نہ کیا۔ حکام نے اس تاخیر سے
کی جانے والی شکایت کی وجوہات بیان نہیں کیں۔
پولیس
کے بیان کے مطابق متاثرہ شہری نے اپنے اور اہل خانہ کے حج انتظامات کیلئے کل
20,15,000 روپے ادا کیے تھے۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے
ہوئے ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420 دھوکہ دہی، دفعہ 406 مجرمانہ اعتماد
شکنی اور دفعہ 34 مشترکہ نیت کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ
تفتیش جاری ہے اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے