بنگلہ دیش میں مخطوطہ شناسی کے بین الاقوامی پروگرام میں اے ایم یو کے پروفیسر محمد ثناء اللہ ندوی کی شرکت
علی گڑھ، 4 نومبر(ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے سربراہ پروفیسر محمد ثناء اللہ ندوی نے بنگلہ دیش کی وزارت ثقافت کے تحت ڈھاکہ میں قائم بنگلہ اکیڈمی کے زیر اہتمام مخطوطہ شناسی کے موضوع پر 25 تا 31 اکتوبر منعقدہ ایک تربیتی ورکشاپ میں بط
بنگلہ دیش


علی گڑھ، 4 نومبر(ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے سربراہ پروفیسر محمد ثناء اللہ ندوی نے بنگلہ دیش کی وزارت ثقافت کے تحت ڈھاکہ میں قائم بنگلہ اکیڈمی کے زیر اہتمام مخطوطہ شناسی کے موضوع پر 25 تا 31 اکتوبر منعقدہ ایک تربیتی ورکشاپ میں بطور بین الاقوامی کنسلٹنٹ اور ٹرینر شرکت کی۔ اس بین الاقوامی تربیتی پروگرام کے مقاصد میں بنگلہ میں کتاب کی اشاعت پر پائلٹ پروجیکٹ بذریعہ پوتھی، مخطوطات کی نقل، متن سازی اور تحفظ کے ساتھ ساتھ پوتھیوں کی ڈیجیٹل آرکائیونگ جیسے موضوعات شامل تھے۔

پروفیسر محمد ثناء اللہ نے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اس ہفت روزہ پروگرام میں بنگلہ اکیڈمی میں مخطوطات کے تصور،نقل اور بر صغیر میں ان کی تدوین پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے مخطوطات کی متن سازی و ادارتی تکنیک کے اصولوں اور طریقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ صدر شعبہ عربی نے اپنی گفتگو میں اس یقین کا اظہار کیا کہ بنگلہ اکیڈمی ماہرین مخطوطات کی رہنمائی و سرپرستی میں اپنی علمی وادبی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کرے گی، اور اس ورکشاپ کے ذریعہ محققین اور ایڈیٹرز کی صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر اور بنگلہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ہارون رشید نے مہمان خصوصی پروفیسر محمد ثناء اللہ ندوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹی کے صدر شعبہ عربی نے ہماری دعوت قبول کی اور ایک علمی وادبی تربیتی پروگرام میں اپنی مہارت سے شرکاء کو مستفید کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande