نتیش کمار جی جارہے ہیں اور تیجسوی آرہے ہیں : اشوک گہلوت
پٹنہ، 4 نومبر (ہ س)۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور بہار کے انتخابی آبزرور اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بہار کے عوام کی آواز سے پتہ چلتا ہے کہ نتیش کمار کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت رخصت ہو رہی ہے، اور تیجسوی یادو کی قیادت میں ایک
نتیش کمار جی جارہے ہیں اور تیجسوی آرہے ہیں : اشوک گہلوت


پٹنہ، 4 نومبر (ہ س)۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور بہار کے انتخابی آبزرور اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بہار کے عوام کی آواز سے پتہ چلتا ہے کہ نتیش کمار کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت رخصت ہو رہی ہے، اور تیجسوی یادو کی قیادت میں ایک عظیم اتحاد کی حکومت بننے والی ہے۔

منگل کے روز پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اشوک گہلوت نے بہار کے ووٹروں سے تیجسوی یادو کی قیادت میں مہا گٹھ بندھن کو موقع دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، نوجوانوں کو ایک موقع دیں، کیونکہ جب ایک نوجوان آئے گا، وہ مستقبل کے بارے میں فکر مند ہوں گے، آپ نے 20 سال سے نتیش کمار کو دیکھا ہے، اب جب آپ تیجسوی کو دیکھیں گے تو وہ آپ سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر نےمیں مصروف ہوںگے۔ تیجسوی کو اس بات کی فکر ہوگی کہ وہ اس الیکشن میں کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے، تب ہی انہیں ریاست کے آئندہ انتخابات میں عوام کا آشیرواد ملے گا۔

گہلوت نے مہا گٹھ بندھن کی طرف سے کئے گئے کلیدی وعدوں پر بھی روشنی ڈالی اور ذکر کیا کہ راجستھان میں ان کے دور حکومت میں متعارف کرائی گئی چرنجیوی یوجنا کی خصوصیات بہار میں مہا گٹھ بندھن کے منشور میں شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں مہاگٹھ بندھن کے جاری کردہ منشور میں کئے گئے وعدوں پر فخر ہے اور راجستھان میں ہماری سب سے مقبول اسکیم 25 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس، بہار کے لئے بھی گیم چینج ثابت ہو سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande