ایس آئی آرشروع ہونے کے دن کولکاتا میں ممتا بنرجی کا احتجاجی مارچ، بی جے پی سے براہ راست ٹکراو
کولکاتا، 4 نومبر (ہ س)۔ مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) عمل کے پہلے ہی دن سیاست تیز ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس عمل کے خلاف منگل کو دارالحکومت کولکاتا میں ایک بڑی ریلی نکال کر احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام لگا
Mamata Banerjee protest in Kolkata on day of SIR launch


کولکاتا، 4 نومبر (ہ س)۔ مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) عمل کے پہلے ہی دن سیاست تیز ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس عمل کے خلاف منگل کو دارالحکومت کولکاتا میں ایک بڑی ریلی نکال کر احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن اس مشق کی آڑ میں ”خاموش طریقہ سے پوشیدہ دھاندلی“ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

سفید ساڑی اور چپل میں ملبوس وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جلوس کی قیادت کی۔ ان کے ساتھ پارٹی کے تمام چھوٹے -بڑے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے راستے میں جب وہ ریڈ روڈ پر ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کے مجسمے کے پاس سے آگے بڑھیں توفٹ پاتھوں اور بالکونیوں پر کھڑے لوگوں کا استقبال کیا۔ یہ ریلی تقریباً ساڑھے تین کلومیٹر تک چلی اور شمالی کولکاتا میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے آبائی گھر جوراسنکو ٹھاکر باڑی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔

ان کے ساتھ پارٹی کے کئی سینئر لیڈران بھی تھے جن میں قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی شامل تھے۔ راستے میں ہزاروں کارکن جھنڈے لہراتے اور نعرے لگاتے نظر آئے۔ بہت سے لوگوں نے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جو حکومت کے موقف کی تائید کر رہے تھے۔

ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ اس عمل کے دوران فہرست سے کسی بھی درست ووٹر کا نام ہٹانا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ خصوصی نظرثانی کے بارے میں خوف پھیلایا جا رہا ہے، جس سے کچھ لوگ خودکشی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریلی کے دوران کہا، ”ہم کسی بھی جائز ووٹر کے حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے، ہمیں یہ حقوق ہمارے مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے حاصل ہوئے ہیں، کسی کو بھی انہیں چھیننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔“

قائد حزب اختلاف نے بھی ریلی نکالی

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے ترنمول کانگریس کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی نے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے پانیہاٹی میں ایک مظاہرہ کیا۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس جان بوجھ کر اس عمل کو شہریوں کے قومی رجسٹر سے جوڑ کر الجھن پیدا کر رہی ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ اس کی حمایت یافتہ غیر قانونی دراندازوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکال دیے جا سکتے ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande