کسانوں کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت : کے کویتا کی تنقید
کسانوں کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت : کے کویتا کی تنقید حیدرآباد،4 نومبر(ہ س)۔ تلنگانہ جاگروتی کی صدروبی آرایس قائد کلواکنٹلہ کویتا نے آج ضلع عادل آبادکے چناکا۔کوراٹا پروجیکٹ کا معائنہ کیااورپروجیکٹ کے کاموں میں تاخیرپرسخت ناراضگی کا اظہارکیا۔
کسانوں کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت : کے کویتا کی تنقید


کسانوں کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت : کے کویتا کی تنقید

حیدرآباد،4 نومبر(ہ س)۔

تلنگانہ جاگروتی کی صدروبی آرایس قائد کلواکنٹلہ کویتا نے آج ضلع عادل آبادکے چناکا۔کوراٹا پروجیکٹ کا معائنہ کیااورپروجیکٹ کے کاموں میں تاخیرپرسخت ناراضگی کا اظہارکیا۔انہوں نے حکومت پرالزام عائدکیاکہ وہ کسانوں کے ساتھ سنگین ناانصافی کررہی ہے۔ کویتانے کہاکہ یہ پروجیکٹ کسانوں کی زندگیوں سے براہِ راست جڑاہواہے، لیکن موجودہ کانگریس حکومت نے اس کی تکمیل کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ بی آرایس حکومت کے دور میں پروجیکٹ کے90فیصد کام مکمل کرلیے گئے تھے اوراس کے لیے دوہزارکروڑروپئے مختص کیے گئے تھے، مگرموجودہ حکومت نے بجٹ میں179 کروڑ روپئے مختص کرنے کے باوجود ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ جب بی آرایس نے 90 فیصد کام مکمل کیا،توکانگریس حکومت باقی 10فیصد کام کیوں مکمل نہیں کرپارہی؟کسانوں کو آج بھی پانی کی شدیدضرورت ہے،مگرپروجیکٹ کی نہروں سے بہنے والاپانی فصلوں کو نقصان پہنچارہاہے اورحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

صدرجاگروتی نے الزام لگایاکہ کسانوں کے مسائل پر کانگریس اوربی جے پی کے درمیان میچ فکسنگ چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع کے بی جے پی ایم ایل اے بھی پروجیکٹ اورکسانوں کے مسائل پرلب کشائی نہیں کررہے ہیں۔کلواکنٹلہ کویتانے کہاکہ بی آرایس حکومت نے کسانوں کے مفادمیں جواچھے اقدامات کیے،انہیں وہ تسلیم کرتی ہیں،لیکن موجودہ حکومت کی لاپرواہی کسانوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا کی سمت 1500ایکڑ زمین کے حصول کا کام ابھی باقی ہے،جبکہ وہاں بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔

مہاراشٹراکی جانب حفاظتی دیوار تعمیر ہوچکی ہے مگرتلنگانہ کی طرف ابھی تک اس پرکام شروع نہیں ہوا۔کویتانے افسوس ظاہرکیاکہ یہ پروجیکٹ سیاسی اختلافات کی نذرہوگیاہے،حالانکہ یہ عوامی مفاد سے وابستہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپربقیہ10فیصد کام مکمل کرے،متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دے اورپروجیکٹ کوجلدازجلدفعال بنائے تاکہ زرعی اراضی کو پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔انہوں نے انتباہ دیاکہ اگرحکومت نے تاخیرجاری رکھی توتلنگانہ جاگروتی ریاست گیر احتجاجی تحریک شروع کرے گی تاکہ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنایاجاسکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande